حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے کر دی گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 278 روپے 44 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
Load/Hide Comments


