پاکستان کا اٹلی سے درآمد ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈکا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کا معاہدہ ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا۔ 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں