اٹک میں ڈھوک سلطان کے مقام پر تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت، 14سو بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، پی پی ایل

ویب ڈیسک :ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ڈھوک سلطان میں کنوو¿ں کی کھدائی سے 1400 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، کنوئیں سے روزانہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس،15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہوگی، کھدائی پی پی ایل نے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کی ہے۔ پی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ڈھوک سلطان تین کنوئیں میں پی پی ایل پچھہتر فیصد کا حصہ دار ہے۔ کنوئیں سےقدرتی گیس سوئی نادرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔ تیل و گیس ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں