پاکستانی فورسز نے سپن بولدک پر فائرنگ کی، مذاکراتی ٹیم کے احترام اور شہریوں کی اموات کو روکنے کے لیے کوئی جواب نہیں دیا، افغان حکام
ویب ڈیسک : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ ہے کہ استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران آج سہ پہر پاکستانی فورسز نے ایک بار پھر قندھار کے ضلع سپن بولدک پر فائرنگ کی۔بھی کیا کہ ’ابھی تک امارت اسلامیہ کی فورسز نے مذاکراتی ٹیم کے احترام اور شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ یہ واضح رہے کہ مذاکرات کے گذشتہ دور کے دوران فریقین نے جنگ بندی میں توسیع اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کو روکنے پر اتفاق کیا تھا۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments


