اگر 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑو ںگے تو ہم پاکستان کو چھیڑیں گے، ایمل ولی خان
مانیٹر نگ ڈیسک : سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم اور پاکستان ایک دوسرے کا بدن اور روح ہے اگر 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑو ںگے تو ہم پاکستان کو چھیڑیں گے یادر ہے کہ 3 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر مجوزہ ترمیم کے اہم نکات شیئر کیے تھے، جن کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت چاہتی ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ تجاویز میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججوں کی منتقلی، این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کو ختم کرنا، آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کو وفاق کے پاس واپس لانا اور الیکشن کمیشن کی تقرریوں میں پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنا شامل ہیں۔اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کو مستر د کر دیا ہے ۔
Load/Hide Comments


