نائیجیریا میں دھماکے سے15 افراد ہلاک، 50 عمارتیں تباہ

یجیریا کے تجارتی مرکز لاگوس میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے سے کئی عمارتیں گر گئیں اور لوگ ان کے ملبے میں پھنس
گئے۔
امدادی کارکنوں نے ملبے میں دبے ہوئے کئی افراد کو باہر نکال کر ان کی جانیں بچائیں۔
دھماکے سے 50 سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جن میں سے بعض عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ کئی ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔
ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان ابراہیم فارین لوئے نے بتایا کہ دھماکے کے مقام کے قریب  واقع تیل کی پائپ لائنز  نے آگ پکڑ لی جس سے وہ تیزی سے پھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں