لورالائی،سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں اور ایک شخص کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا

لورالائی (آن لائن) کلی نیو باور میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں مسماہ (ح) اور ان کے ساتھ موجود ایک شخص محیب اللہ کو گھر کے اندر دونوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا خاتون کا تعلق کلی نیو باوراور مرد کاتعلق کلی زنگیوال لورالائی سے ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کریم مندوخیل، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی انسپکٹر ہمایوں ناصر، سی آئی اے انچارج ممتاز احمد اور پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی۔پولیس اور سی آئی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر خان ولد اسماعیل ساکن نیو باور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں