بلوچستان کے حق کے لیے کھڑے ہوں تاکہ کل ہماری آنے والی نسلیں یہ نہ کہیں کہ ہم خاموش رہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ صدیوں کی محرومیاں،دہائیوں کا درداور برسوں سے دبی ہوئی فریاداب ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے مینار کے سائے تلے امانت بن کر پیش ہونے جارہی ہے۔21 تا 23 نومبر، مینارِ پاکستان پرہم بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز کو منظم انداز میں دنیا تک پہنچائیں گے ان شااللہ۔یہ موقع صرف جلسہ نہیں یہ تاریخ لکھنے کا لمحہ ہے۔آئیں،بلوچستان کے حق کے لیے کھڑے ہوں تاکہ کل ہماری آنے والی نسلیں یہ نہ کہیں کہ ہم خاموش رہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دورہ لورالائی کے دوران مرکزاسلامی لورالائی میں ارکان وذمہ داران اجتماع عام تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خصوصی شرکت کی اجلاس سے نورالدین غلزئی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان،عبدالحمید ناصر امیر ضلع لورالائی،محمد نعیم کاکڑ سیکرٹری جنرل لورالائی نے خطاب کیا اجلاس میں اب تک کیلئے گئے کام کا جائزہ لیا گیااور مزید پلاننگ کی گءامیر صوبہ مولانا ھدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اجتماع عام ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع ہوگا جس سے ذمہ داران اور کارکنان کو نیا عزم حوصلہ اور جزبہ ملے گا لہذا ہر ساتھی اس اجتماع میں اہل خانہ اور دوستوں سمیت شرکت کو یقینی بنائے یہ اجتماع دعوت و نیکی کےفروغ اور اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔یہ زمین ایک بار پھر گواہ ہے جب اہلِ ایمان اکٹھے ہوتے ہیں،تو تاریخ ایک نیا موڑ لیتی ہے۔کل پاکستان اجتماعِ عامجماعتِ اسلامی پاکستان کا عظیم مظہر،ایمان،اتحاداور تبدیلی کا عہدِ نو ثابت ہوگایہ اجتماع ایک دن کی تقریب نہیں یہ تحریک کا دل ہے،قوم کی روح ہے،اور امت کی امید۔یہ ہماراوعدہ ہےکہ ہم ایمان،عدل،اور خدمت کے اس عظیم سفر کومنزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔جماعت اسلامی عوامی قوت وتائید سے اس نظام کو ہم بدلیں گے تاکہ بلوچستان خوشحال اورپاکستان اسلامی بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں