بولان میڈیکل کالج میں طالبات کے ساتھ مبینہ ہراسگی بلوچ روایات کی پامالی ہے، بساک

پ ر: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں طالبات کیساتھ مبینہ ہراسگی کا واقعہ انتہائی شرمناک عمل کے ساتھ بلوچ روایات کی پامالی ہے، جسکی تنظیم نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس طرح کے واقعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جلد از جلد واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں انتظامیہ اور کچھ اساتذہ کو بے پناہ طاقت اور ک±ھلی چھوٹ دینا ایسے اعمال کو فروغ دینے کے سبب بنتے ہیں۔ بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے ہاں ایک قومی روایت ہے جو ہمیں کسی بھی غیر انسانی اور غیراخلاقی حرکت سے نہ صرف روکتی ہے بلکہ اس طرح کی شرمناک سوچوں کی حوصلہ شکنی بھی کرتی ہے یہاں بی ایم سی میں اس طرح کے غیراخلاقی عمل کا رونما ہونا نہ صرف ہمارے روایات کو پامال کرنے کی مترادف ہے بلکہ متاثرہ طالبات کی زندگی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے، بساک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر جامعہ بلوچستان میں شفاف تحقیقات کرکے سارے ملوث کرداروں کو کھڑی سے کھڑی سزا دی جاتی تو آج بولان میڈیکل کالج میں یہ سنگین واقعہ رونما نہیں ہوتا

اپنا تبصرہ بھیجیں