ڈیرہ مراد جمالی، بے نظیر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کمپنی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ، جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بے نظیر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کمپنی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدودمیں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیراتی کمپنی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Load/Hide Comments


