خطے میں امن کے قیام کیلئے روس پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، روسی سفیر

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ روس خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ثالثی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ افغانستان کے حالات بہتر بنانے میں بھی روس پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات پر مبنی نئی کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کتاب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کتاب لکھنے والوں اور کامیاب رونمائی پر سب کو مبارکباد پیش کی۔سفیر خوریف نے کہا کہ کتاب سے اسٹوڈنٹس، پالیسی میکرز اور عام عوام کو پاکستان اور روس کے تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کا علم حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے اور تعلیم کے شعبے میں بھی روس نے پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپ میں اضافہ کیا ہے۔ روسی زبان سیکھنے کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں۔سفیر نے کہا کہ روس خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ثالثی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ اسی طرح، افغانستان کے حالات بہتر بنانے میں بھی روس پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ البرٹ خوریف نے کہا کہ یہ کتاب دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عوام کے لیے تعلقات کے مثبت پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں