دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، بھارتی ایئر فورس نے دبئی میں طیارہ کرنے کی تصدیق کر دی۔ جمعہ کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہو۔ واضح رہے کہ دبئی ائر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔


