خیبر پختونخوا، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشنز، 13دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ائی ایس پی ار) کے مطابق 20-21 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔ اائی ایس پی ار کے مطابق خوارج کی موجودگی کیپر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لکی مروت ڈسٹرکٹ کے عمومی علاقے پہاڑخیل میں مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیاآپریشن کے دوران،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ائی ایس پی ار کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔
Load/Hide Comments


