بلوچستان میں پنجابیوں کوکوئی قتل نہیں کرتا مظلوموں کے قتل عام پر احتجاج کرتا رہوں گا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی آوازحکمرانوں مقتدرقوتوں کوسنناہوگا بلوچستان کے سلگتے مسائل سے روگردانی،یاپریشان عوام کوان کے حال پرچھوڑنا قبول نہیں بلوچستان کے عوام پرگیس،بجلی، تجارت،بارڈرز،شاہراہیں اورانٹرنیٹ بندکرنااپنوں کانہیں دشمنوں کاکام ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور اجتماع عام کے موقع پر وفود،ذمہ داران اورامرائے اضلاع سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے غلط رویے اسلام آباد کے طاقتورطبقات وحکمرانوں کی زیادتیوں مظالم کی وجہ سے بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی اورمسائل میں اضافہ ہورہاہے۔بلوچستان کے وسائل معدنیات بلوچستان کے عوام کی حالت بدلنے پرخرچ کیے جائیں بلوچستان کے عوام کوامن وترقی اورانصاف فراہم کرناہوگابدقسمتی سے بلوچستان میں عوام کی حکومت ہے نہ امن انصاف اورترقی وخوشحالی ہے۔عوام بدحال پریشان دن کی روشنی میں جگرگوشے لاپتہ غائب کیے جارہے ہیں اوران لاپتہ افراد کے لیے احتجاج کی اجازت نہیں۔پنجاب کے عوام بلوچستان کے عوام کو عزت دیتاہے بلوچستان کے عوام پنجاب کے عوام کے دشمن نہیں بھائی ہیں بلوچستان میں پنجابیوں کوکوئی قتل نہیں کرتاہم نے ہرقتل کی بلاتفریق مذمت کی ہے مظلوموں کے قتل عام پراحتجاج کرتارہوںگا۔پنجاب کوبڑے بھائی کاکرداراداکرکے بلوچستان سے زیادتیوں بدامنی بدعنوانی پر آوازکرناہوگامقتدرقوتوں زبردستی مسلط قوتوں کے آوازمیں آوازملانادانشمندی وانصاف نہیں بلکہ جلتی پرتیل کاکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں