تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر پاکستان کی مذمت
تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر پاکستان کی مذمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان پر کہا کہ وہ اور دیگر انڈین رہنما اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔ انڈین نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’آج چاہے سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہ ہو، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کون جانتا ہے کہ کل سندھ دوبارہ انڈیا کا حصہ بن جائے۔ ‘ اس پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ’پاکستان انڈین وزیر دفاع کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔


