پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا، حکام
کوئٹہ (این این آئی ) پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی جیکب آباد میں روک لیا گیا ،،جعفر ایکسپریس کو منگل کی صبح سبی تک لایا جائے گاجبکہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو منگل کو دس بجے بولان میل کے ذریعے سبی روانہ کیا جائے گا ۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس پانچ گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تواسے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جیکب آباد میں روک لیا گیا ،جعفر ایکسپریس کے مسافر نجی ٹرانسپورٹ ذریعے کوئٹہ پہنچے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو منگل کی صبح سبی تک لایا جائے گا جبکہ منگل کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کے مسافروں کو بولان میل میں سبی پہنچا یا جائے گا۔
Load/Hide Comments


