سیکریٹری ہیلتھ کو محض 20دن بعد بغیر کسی جواز کے ہٹاناحکومت کی شفافیت پر سنگین سوالات جنم دیتی ہے، وائی ڈی اے

کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ داد خان خلجی کا صرف 20 روز بعد اچانک تبادلہ اور اس کی جگہ ایسے شخص کی دوبارہ تعیناتی جس پر ٹراما سینٹر کی بغیر کسی اپروول، تشہیر کے پوسٹوں کی فروخت، نیگوشیٹنگ ٹینڈرنگ، پروکیورمنٹ کے نام پر سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں اربوں روپے کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، محکمہ صحت کے اندر موجود کرپٹ نیٹ ورک کی طاقت اور حکومتی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے۔سپریم کونسل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی یہ اقدام نہ صرف حیران کن ہے بلکہ انتہائی مشکوک بھی، کیونکہ سیکرٹری داد خلجی کی آمد کے بعد محکمہ صحت میں کرپشن فائلیں کھلنے والی تھیں، پوسٹوں کی خرید و فروخت کی تحقیقات شروع ہونی تھیں، اور اربوں کی ریکوری متوقع تھی۔یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر مخصوص گروہ سخت پریشان تھا اور اب انہی عناصر کے دبا پر ایک بدنام اور کرپشن میں ملوث سابق سیکرٹری ہیلتھ کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔چند ہفتے قبل مجیب الرحمن پانیزئی کو ہٹا کر اصلاحات کا عمل شروع ہوا تھا، لیکن اب ان کی بحالی ثابت کرتی ہے کہ وزیر صحت اور کرپٹ مافیا پوری قوت سے نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے 11 نومبر کو بلاول ہاس سندھ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا، مگر سیکرٹری داد خلجی کی تعیناتی کے بعد احتجاج کو مخر کیا گیا تھا۔ افسوس کہ اچانک تبدیلی نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ حکومت اصلاحات میں سنجیدہ نہیں، بلکہ کرپٹ عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت بلوچستان کو ایک ہفتے کی مہلت دیتی ہے کہ کرپشن کے تمام کیسز میں ملوث مجیب الرحمن پانیزئی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔سیکریٹری ہیلتھ دائد خان خلجی کو بحال کیا جائے تاکہ جاری اصلاحاتی اقدامات مکمل ہو سکیں۔وزیر صحت سمیت پورے کرپٹ نیٹ ورک کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو احتجاج نہ پریس کانفرنس تک محدود ہوگا اور نہ سوشل میڈیا پر بلکہ احتجاج سڑکوں پر ہوگا، دھرنے ہوں گے اور لانگ مارچ ہوگا، اور اس کی پوری ذمہ داری وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر صحت پر عائد ہوگی۔وزیر صحت اور ان کے ٹولے نے جن مفاد پرست عناصر کو اپنی ذاتی فرمائش پر پوسٹوں پر تعینات کر کے ڈاکٹروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، وہ کل کے ڈاکٹروں کے مظاہرے سے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔ یہ مظاہرہ واضح پیغام ہے کہ ڈاکٹرز متحد ہیں، شفافیت کے علمبردار ہیں اور ہم کسی بھی کرپٹ مافیا کے دبا کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ہم ہر ممکن اقدام کریں گے تاکہ صحت کے نظام کو انصاف، شفافیت اور عوامی مفاد کے اصولوں کے مطابق دوبارہ مستحکم کیا جا سکے، اور کرپٹ عناصر کو اپنے ناجائز اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں