بنگلا دیش کی حکومت نے شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کرلیا
ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا بتانا ہے کہ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے ضبط کیے گئے 10 کلو گرام سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالر ہے۔ بنگلادیشی حکام کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے دوران حاصل تحائف میں سے کچھ ریاستی خزانے میں جمع نہیں کرائے تھے اور شیخ حسینہ کے لاکرز ستمبر میں ضبط کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال طلبہ احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 1000سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنا عہدہ چھوڑ کر بھارت چلی گئیں تھیں جب کہ ان کے جرائم پر رواں ماہ ہی بنگلا دیشی عدالت نےشیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔
Load/Hide Comments


