افغانستان کی حدود سے تاجکستان میں مزدوروں کے کیمپ پر ڈرون حملے میں تین چینی باشندے ہلاک، تاجکستان کا دعویٰ
ویب دیسک : تاجکستان کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان کی سرحد میں استقلال پوسٹ کی حدود میں قائم مزدوروں کے کیمپ پر افغانستان سے ڈرون حملہ ہوا جس میں تین چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق 26 نومبر کی رات کو افغانستان کی حدود سے حملہ کیا گیا جس میں گرنیڈ اور اسلحہ لگا ڈرون استعمال ہوا جس میں چینی کمپنی ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی باشندے مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی افغانستان کی سرزمین پر موجود جرائم پیشہ گروہوں کی تباہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
تاجکستان کے دعوے پر افغان حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنےنہیں آیا ہے
Load/Hide Comments


