بلوچستان، مچھ بازار میں دھماکہ، ایک شخص زخمی، مستونگ میں دھما کوںکی آوازیں، پسنی میں کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر گرینیڈ حملہ
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ اور مچھ میں 3 دھماکو ں کی آوازیں سنی گئیں اور فورسز اور مسلح افراد نے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ملی ہیں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مچھ بازار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرلئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا۔ اسی طرح مستونگ کے علاقے میجر چوک کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ اور مسلح افراد سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب گوادر کے تحصیل پسنی اور جیونی میں دھماکے ،پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر دور سے دو انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) فائر کیے گئے ایک گرینیڈ خالی جگہ پر گر کر پھٹ گیا جبکہ دوسرے کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے اطلاع کے مطابق جیونی میں بھی آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی پر کیا گیا ۔


