حب، آر سی ڈی شاہراہ پرتیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی
حب(نمائندہ انتخاب)حب سٹی تھانے کے قریب میں آر سی ڈی شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ساتھی زخمی ہوگیا نعش اور زخمی شخص کواسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب حب سٹی تھانہ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر موٹر سائیکل سوار صاحب خان نامی شخص جاں بحق جبکہ ساتھی راشد نامی زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


