بلوچستان میں ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا، ڈی ایس ریلویز
کوئٹہ (این این آئی ) محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافرٹرینوں ،َٹریک اور اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع کردیا گیاریلوے پولیس کے مزید 150اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب ، یہ بات ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جوکوئٹہ سے سبی تک ٹرینوں کی حفاظت کیلئے تعینات ہوتے ہیں جبکہ ریلوے ٹریک ،اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکوں کے بعد محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے اور ٹرین میں جامرز لگانے کیلئے ٹرائل شروع کردیا گیا چند سال قبل بھی جامرز کی تنصیب کا ٹرائل کیا گیا تھا کوئٹہ ڈویژن میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی قلت دور کرنے کیلئے دیگر ڈویڑنز سے ریلوے پولیس کے مزید 150اہلکار بھی کوئٹہ ڈویڑن میں طلب کرلئے ہیں


