ڈیرہ مراد جمالی، ڈی سی چوک میں پولیس کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، بم پھٹ نہ سکا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ بم پھٹ نہ سکا بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار ڈی سی چوک ڈومکی میڈیکل کے سامنے پولیس کی گشتی گاڑی پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ کر دیا بم پھینک دیا جوکہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا واقع کی اطلاع پر بازار کی دکانیں بند کر دی گئیں جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں