کوئٹہ، کیچی بیگ تھانہ کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک دن میں دھماکوں کی تعداد چار ہوگئی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں کیچی بیگ تھانہ کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک دن میں دھماکوں کی تعداد چار ہوگی ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کیچی بیگ تھانے کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو کو کوئٹہ میں دو دستی بم حملوں سے سمیت چار دھماکے ہوئے جبکہ ایک بم کو ناکارہ بنا یا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں