ایران نے خلیج فارس میں ہزاروں لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا جہاز قبضے میں لے لیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے گارڈز نے خلیج فارس کے ساحل پر اسواتینی پرچم والے ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا، جس میں 350 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔ جہاز کو عدالتی حکم کے بعد بوشہر کے ساحل پر لایا گیا، جبکہ عملے میں بھارتی اور ایک پڑوسی ملک کے شہری شامل ہیں۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران نے اتوار کو ایک اسواتینی پرچم والے جہاز کو گرفتار کیا، جو 350 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے کر جا رہا تھا۔ پاسداران انقلاب گارڈز کے نیوی کمانڈر نے بتایا کہ جہاز میں گیس آئل موجود تھا اور اسے عدالتی حکم کے تحت بوشہر کے ساحل پر لایا گیا تاکہ اس کا مواد اتارا جا سکے۔ کمانڈر نے مزید بتایا کہ جہاز کے 13 عملے کے ارکان بھارت اور ایک پڑوسی ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


