بلوچستان میں رواں سال 452 ایڈز کے مریض بڑھ چکے ہیں اموات کی خبر غلط ہے، ڈاکٹر سحرین نوشیروانی

کوئٹہ (این این آئی ) پراونشل ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ھے۔ کہ گزشتہ روز عالمی ایڈز ڈے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران ہم نے کہا تھا کہ بلوچستان میں اس سال 2025 کے دوران ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بڑھتی ھوئی 452 ھوچکی ھے۔ تاھم غلطی کی وجہ سے بعض میڈیا سے تعلق رکھنے والے بھائیوں نے اسے غلط لکھا ھے کہ بلوچستان میں رواں سال کے دوران ایڈز میں مبتلا 452 مریض فوت ھوچکے ہیں۔ لہذا ھم پھر وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ایڈز کے یہ مریض فوت نہیں ھوئے ہیں بلکہ ھمارے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ 452 ایڈز کے مریض بڑھ چکے ہیں۔ اور ھم نے پریس کانفرنس باقاعدہ تحریری طور پر میڈیا کو فراھم کیا تھا اور اس میں بھی واضح طور پر لکھا ھوا ھے کہ 452 مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھو چکا ھے۔ڈاکٹر سحرین نوشیروانی نے مذید کہا کہ صحافی حضرات کسی بھی رپورٹ کی تیاری میں بلوچستان میں ایڈز کی صورتحال اور مریضوں کی تعداد سے متعلق پراونشل ایڈز کنٹرول پروگرام سے رابطہ کریں تاکہ ھم درست معلومات فراھم کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں