جاپان میں ماسک کی فروخت پر پابندی،خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید یا 9 ہزار 3 سو ڈالرجرمانہ ہو گا

وکیو: جاپان میں فیس ماسک کی دوبارہ فرخت پر پابندی عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے منافع خوری کیلئے ماسک کی دوبارہ فروخت پر پابندی کی گئی ہے۔پابندی کا مقصد زیادہ قیمت پر ماسک کی دوبارہ فروخت کے لیے ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال تک قید یا زیادہ سے زیادہ 9 ہزار 3 سو ڈالر کے مساوی جرمانہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ماسک ساز کمپنیوں کی انجمن کا کہنا ہے کہ پیداوار میں اضافے کے لیے وہ جنوری کے اواخر سے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں تاہم انجمن نے وضاحت کی کہ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے موجودہ پیداوار نا کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں