پنجگور: طالب علم حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پنجگور ( نمائندہ انتخاب) یکجہتی کمیٹی پنجگور کی جانب سے حیات بلوچ کے قتل کیخلاف ایک پرامن ریلی نکالا گیا ریلی ماڈل چوک سے شروع ہوکر مقامی اخبار کے دفتر کے باہر جلسہ کی شکل اختیار کرگیا ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی شرکاء نے حیات بلوچ کو انصاف دو کے نعرے لگائے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حیات بلوچ کے قتل کی مزمت اور متاثرہ خاندان کو انصاف دو کے نعرے درج تھے احتجاجی جلسہ کے آغاز سے قبل حیات بلوچ کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی مقررین جن میں بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ فہد آصف، شہاب رحیم، واجد بلوچ حمل نذیر، حانی بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیات بلوچ ایک پرامن بے گناہ طالب علم تھا ایف سی کے ہاتھوں اس کے ناحق قتل کی مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کا قصور یہ تھا کہ وہ بلوچ اور قلم کتاب سے محبت کرتا تھا انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کی طرح ایسے کئی بلوچ نوجوان ہونگے جو ناحق قتل ہوئے انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کا قتل دراصل امن پسند لوگوں کا قتل ہے حکومت اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ طریقے سے تفتیش کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے اور ایسے دل خراش اور افسوناک واقعات کی روک تھام کرے تاکہ آئندہ کسی دوسرے ماں باپ کے آرمانوں کا دیا نہ بجھ سکے جو کتنی مشقت اور تکالیف سے گزر کر اپنے بچوں کو ایک مقام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ ملک کے آئین وقانون کو ماننے والا ہے اس کے ساتھ معاندانہ روش مذید مایوسیوں کو جنم دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں