بلوچ طالبہ یسریٰ سلیمانی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

زاہدان:بلوچ بچی نے ریاضی کے عالمی مقابلوں میں انعام اپنے نام کر دیاـ۔رپورٹ کے مطابق یسریٰ سلیمانی جو کہ ایک بلوچ ذہین طالبہ ہیں برطانیہ میں British Mental Computing Olympiadریاضی کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

یسریٰ سلیمانی دنیا میں میتھ کے عالمی مقابلوں میں ذہانت اور ریاضی کے آزمائش میں چار بار چیمپیئن شپ جیتنے والی پہلی بلوچ لڑکی ہیں اس بار بھی ان کی پوزیشن برقرار رہی۔

یسری ٰ3 مئی 2007 کو چابہار میں پیدا ہوئی۔ اس وقت تہران میں رہتی ہیں وہ بہت ہی الگ قسم کی ذہین بچی ہیں ریاضی کے کسی معمہ کو حل کرنے میں خداداد صلاحیتیں رکھتی ہیں ان ہی صلاحیتوں کی وجہ سے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ہر سال ایک ایوارڈ اپنے نام کر جاتی ہے۔

کمبوڈیا میں 2018 اور 2019 کے عالمی چیمپین شپ میں یسرا نے 75 ممالک کے 2،200 طلباء میں سے عالمی مقابلے میں مسلسل چوتھے سال یو سی ایم اے چیمپئن شپ جیتی تھی۔

یسریٰ کی والدہ نے ایک ٹی وی چینل پر انٹروویو دیتے ہوئے شکایت کی کہ ان کی بچی ایرانی حکومت کی جانب سے نسلی تعصبات کا شکار ہے۔ ایک بلوچی لڑکی ہونے کے ناطے حکومت کے جانب سے انہیں وہ مراعات نہیں ملتیں جو کہ دوسری اقوام کے بچوں کو مل رہی ہیں۔ اس وقت وہ امتیازی سلوک کا سامنے کر رہی ہیں لیکن پھر بھی ان چیزوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےآگے بڑھ رہی ہے۔ ـ

آج یسریٰ سلیمانی تمام بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک رول ماڈل بن چکی ہیں اب ہر بلوچ بچہ یہ جان سکتا ہے کہ اگر انہیں تمام تر تعلیمی سہولیات میسر کیئے جائیں تو وہ خود کو عالمی فخر کے عروج پر پہنچانے کے لئے سخت محنت کر سکتے ہیں اور غیر قومی حکومت ان کو قبول کرنے پر مجبور ہوگی۔

واضح رہے کہ یسرا سلیمانی اگلے سال جرمن ریاضیاتی اولمپیاڈ میں مقابلے کے لیئے حصہ لینے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں