شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ بنانا مفادات کا ٹکراؤکا معاملہ ہے، امان اللہ کنرانی

اسلام آباد:سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ بنانا مفادات کا ٹکراؤکا معاملہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے حلف کی خلاف ورزی کرکے شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ لگایا، احتساب کا عمل ایک آزاد اور غیر جانبدار عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مخالفین کو سزائیں دلانے کے لیے شہزاد اکبر کو مشیر بنایا۔نہوں نے کہاکہ حکومت کی تعریف میں مشیر کا ذکر نہیں، مشیر داخلہ کو وفاقی وزیر کا درجہ دینا غلط ہے۔ امان اللہ کنرانی نے کہاکہ اثاثہ جات ریکوری کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جب ادارہ ہی نہیں تو اس ادارہ کا مشیر کیسے لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا وجود ہی غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں