حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی:اداکارہ حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حرامانی اور یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں بالی ووڈ کی فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘کے مشہور گانے ’’دیکھا تم کو جب سے‘‘پر ڈانس کررہے ہیں۔فلم میں یہ گانا اداکار ہرتھیک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا اور بہت زیادہ مشہور ہو اتھا۔ حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں