صوبے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال برقرار ہے،جام کمال
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پولیس موبائل یونٹس کو دیگر اضلاع میں بھی فعال کیا جائے گاپولیس خدمت موبائل مرکز کو اجدید ٹیکنالوجی آراستہ ہے بلکہ محکمہ پولیس کو ڈیجٹلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیں،پولیس موبائل یونٹس سے کافی حد تک عوام کے مسائل حل ہونگے،صوبے میں سیلابی صورتحال اور طوفانی بارشوں کے باعث نقصانات کے حوالے محکمہ سی این ڈبلیو سروے کررہی ہے صوبے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال برقرار ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس موبائل مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،عبدالخالق ہزارہ ،مبین خان خلجی ،چیف سیکرٹری فضیل اصغرسمیت پولیس ودیگراعلیٰ حکام موجود تھیں ۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ پہلے مرحلے میں دوبسوں پر مشتمل پولیس موبائل مرکز قائم کردیاگیاہے محکمہ پولیس کو ڈیجٹلائزیشن کی طرف لے جارہے ہیںپولیس موبائل یونٹس سے کافی حد تک عوام کے مسائل حل ہونگے تھانوں کو اپ گریڈ کرکے جدید ٹیکنالوجی کی طرف لاجارہے ہیںٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی سہولت کیلئے پروسسز کو سادہ وفہیم اور تیز کرنامقصود ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ،ہماری کوشش ہے کہ تھانوں کو اپ گریڈ کرکے وہاں عوام دوست ماحول بنایاجاسکے ،سسٹم کو ڈیجٹلائز کرکے سسٹم کو انٹرکرنے سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں ،پولیس موبائل مرکز کو دوسرے اضلاع تک وسعت دی جائیگی ۔وزیراعلی جام کمال نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن اوامان سے متعلق آئی جی آفس میں اجلاس ہوگا،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے حوالے غور کیا جائیگا،بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور طوفانی بارشوں کے باعث نقصانات کے حوالے محکمہ سی این ڈبلیو سروے کررہی ہیں تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے،جام کمال نے کہاکہ اضلاع میں نقصانات کے ازالے کے حوالے سروے جاری ہے،صوبے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال برقرار ہے ۔


