آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے ،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ :صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹور جیسے شاپس کا انعقاد کرینگے ،صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، اتحادی حکومت 5سال کرے گی ۔ یہ با ت انہوںنے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں مافیا موجود ہے جو آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرکے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے گزشتہ روز مارکیٹ میں آٹے کی20 کلو تھیلا کی قیمت 13سو روپے تک پہنچ گئی تھی جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ میں آٹا لاکر فی تھیلا9سو روپے دینا شروع کیا ، آٹا ہر غریب ، غریب اور سرمایہ دار کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان حکومت سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ا س سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عوام کو سستاا ٓٹا فراہم کرنے کیلئے یو ٹیلیٹی سٹور جیسے شاپس کا انعقاد کرینگے جہاں ہر شخص آکر ان یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا خرید سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے سال گندم کی خریداری نہیں کی گئی لیکن اس سال 5لاکھ کے قریب گندم کی بوریاں خرید لینگے ضرورت پڑی تو مزید گندام بھی خریدا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ گندم خراب کرنے میں ملوث ایک ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرکے جیل بھیج دیا گیا ملزم کے خلاف عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے ہم کسی بھی صورت گندم کی خرد برد اور خرابی کو برداشت نہیں کرینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت وزیراعلیٰ کی قیادت میں متحد ہے حکومت میں شامل تمام پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ایک مخلص وایماندار شخص ہیں جن کی کوشش ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے اس سلسلے میں بلوچستان حکومت میں شامل تما م جماعتیں ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ موجودہ حکومت 5سالہ مدت پوری کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں