امدادی کام کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی،بال بال بچ گئے
کراچی :کورنگی کاز وے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں نکلے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔کراچی کے بیچوں بیچ گزرنے والی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث امدادی کاموں کے لیے موجود ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی ڈیفنس کے قریب ملیر ندی میں الٹ گئی تاہم ایم پی اے راجہ اظہر سمیت تمام 5 افراد محفوظ رہے
Load/Hide Comments


