ملک دشمن عناصر سلیم باجوہ کے خلاف پروپگنڈا کر رہے ہیں، کچھ فرق نہیں پڑے گا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا بہترین بیانیہ تشکیل دیا۔مشکل ترین حالات میں اس بیانیے کی ترویج کی اور اب وہ CPECمیں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کچھ ملک دشمن ان کے خلاف پروپگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں