صدر ٹرمپ تشدد کی حمایت چھوڑ دیں۔ جو بائیڈن
امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار و سابق نائب صدر جو بائیڈ ن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کیا ہے کہ سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف ریاست اوریگون کے شہرپورٹ لینڈ میں شروع ہونے والے مظاہروں پر تشدد ناقا بل قبول ہے اور صدر ٹرمپ پر تشدد مظاہروں کی حمایت نہ کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہر قسم کے تشدد کی مذمت اور مخالت کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہوا اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ بھی تشدد کی مخالف کریں اور اسے روکیں کیونکہ ہم منقسم ہوکر اور ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات رکھ کر ایک ملک نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیں گے اور اپنے حامیوں کو جوچ دلانے کے لیے خوف کی سیاست کریں گے تو وہ تشدد کی بے دریغ حمایت کر رہے ہیں جو بائیڈن نیت پرامن مظاہروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ضرور ہونا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تشدد کا کاتمہ بھی ضروری ہے


