شمالی وزیرستان، پی ٹی ایم رہنما و رکن پارلیمنٹ پر قاتلانہ حملہ

وزیرستان: شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر کلام کی گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ان کی گاڑی پر کئی گولیاں لگیں۔تفصیلات کے مطابقشمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر پر نامعلوم افراد نے میرعلی کے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ میران شاہ سے پشاور جا رہے تھے۔ ضلعی پولیس افسر شفیع اللہ کے مطابق میران شاہ میں ایک عوامی جرگے میں شرکت کے بعد وہ واپس پشاور جا رہے تھے کہ میرعلی کے قریب پاتسی اڈہ میں حملہ کیا گیا۔ پولیس نے میرکلام کو بحفاظت بنوں پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں