سینٹ الیکشن، حکمران جماعت کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کرینگے، اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ;عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دوسال تک پی ٹی آئی نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اے این پی کے پلیٹ فام سے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ہمارے لیے فکر باچا خان کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں اس وقت ہمیں جتنی بھی مشکلات کا سامنا ہے اس کا واحد حل فکر باچا خان میں ہے جلد جنوبی پشتوں کی عوام فکر باچا خان کی سوچ سے اتفاق کرینگے سینٹ کی ضمنی انتخابات میں موجودہ مخلوط حکومت کی حمایت کی ہے‘ یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر شمس جلازئی اور انکے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر‘ جنرل سیکرٹری مابت کاکا‘جمال الدین رشتیا اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ میں اپنی اور پارٹی کی جانب سے شمس جلازئی کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس طرح سیاسی لوگوں کے آنے سے پارٹی مزید فعال ہوگی انہوں نے کہاکہ وفاقی سطح پر اپوزیشن نے جو بھی فیصلہ کیا ہم ان کا ساتھ دینگے لیکن صوبائی سطح پر ہم حکومت کا حصہ ہیں اور پچھلے سینٹ کے الیکشن میں حکمران جماعت کے ساتھ جو معاہدہ کیا اس پر مکمل عملدرآمد کرینگے جہاں تک ضمنی الیکشن کا تعلق ہے اس پر ہم نے حکومتی جماعت کی حمایت کی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کا نظام چلانے کیلئے باچا خان کے افکار کے بغیر نامکمل ہے آج بھی وقت ہے کہ عوام باچا خان کے افکارپر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں‘اس موقع پرشمس جلازئی نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سوچ سمجھ کر اے این پی میں شامل ہوئے ہیں تاکہ پشتونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں تحریک انصاف میں پشتونوں کے حقوق کے حوالے سے نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے اس لئے ہم تحریک انصاف کو چھوڑ کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں