ڈیرہ مرادجمالی:رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے پانچ بچوں کی ماں اورباپ قتل
ڈیرہ مراد جمالی( نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ سے پانچ بچوں کی ماں اورباپ کو قتل کردیاملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ مرادجمالی بھنگر محلہ میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نے اپنی سگی بہن اور اس کے شوہر محمد بخش رند کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ھوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پانچ بچوں کی ماں اورباپ کو سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثہ کےحوالے کردیاگیاابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے
Load/Hide Comments


