لبنان،فرانسیسی دباؤ کام کر گیا، مصطفیٰ ادیب نئے وزیر اعظم منتخب

بیروت:لبنان کے رہنماؤں نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دباؤ پر سفارت کار مصطفی ادیب کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا،فرانسیسی صدر جلد ہے بیروت کا دورہ کریں گے اور ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے اصلاحات سے آگاہ کریں گے،۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر جلد ہے بیروت کا دورہ کریں گے اور ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔قانون اور سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے لبنان کے نومنتخب وزیراعظم مصطفی ادیب اس سے قبل جرمنی میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں اور صدر مائیکل عون کی میزبانی میں ہونے والی مشاورت میں لبنان کی تمام مرکزی جماعتوں نے ان کی حمایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں