دکی،معمولی تکرار پر ایک شخص قتل

دکی:پرانا دکی میں معمولی تکرار پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق معمولی تکرار پر ملزم نے فائرنگ کرکے پروفیسر قیوم ترین کے بھائی نعمت خان ولد بختیار خان ترین کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ دکی میں درج مقدمہ دفعہ 302ت پ کے تحت پروفیسر قیوم خان ترین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں