بلوچستان صوبائی حکومت نے اپنے وسائل اور استعداد کار کے مطابق زائرین کا پورا خیال رکھا،بابر یوسفزئی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان صوبائی حکومت نے اپنے وسائل اور استعداد کے مطابق زائرین اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کے شہریوں کا ہر ممکن خیال رکھا صوبائی حکومت نے پہلے دن سے تمام باڈرز پر سنجیدہ اقدامات کئے جنہیں مرکزی حکومت نے بھی سراہا تمام زائرین کو ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ان کے صوبوں میں جانے کی اجازت دی سندھ حکومت اس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ھے پاکستانی قوم تمام آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہے ہمیں صوبائیت سے نکل کر ایک ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرنا ھوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے پہلے دن سے خود کرونا سے نمٹنے کی حکمت تیار کی اور وزیر اعلی بلوچستان دن رات زائرین کو سہولیات فراہم کرنے سمیت تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی صوبائی حکومت کا مکمل دفاع اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مرکزی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں