کورونا وائرس، نئی مشنری موصول ہونے کے بعد ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل

کوئٹہ: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی پی آر سی کیلئے نئی مشینری موصول ہونے کے بعد ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے،نئی مشینری کے ذریعے 30سے زائد ٹیسٹ ایک سے دو گھنٹے میں کئے جاسکتے ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آئیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہناتھاکہ کورونا وائرس کی پی سی آر کیلئے نئی مشینری ہسپتال کو فراہم کردی گئی ہے جس کے ذریعے اب ایک سے دو گھنٹے کے دورانیہ کے دوران 30افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں نئی مشینری کی فعالیت کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں بلکہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں 24گھنٹے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک کی بروقت اور فوری اقدامات کے باعث کورونا پی آر سی کی نئی مشینری کاانتظام ممکن ہوسکاہے ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آئیں،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے اور غیر مصدقہ چلانے سے گریز کیاجائے تاکہ عوام اس اضطراب اور پریشانی سے دوچار نہ ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں