بی ایم سی کی سابقہ حیثیت بحال، کالج پانچ سال تک یونیورسٹی کا جزوی حصہ ہوگا،بَمز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائ کابینہ کا اجلاس ۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈہ میں24نکات شامل ہیں۔کابینہ نے بلوچستان بونڈڈ لیبر سسٹم بل 2020 کے ترمیمی مسودے کی منظوری بھی دے دی ہے۔صوبائی کابینہ نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائینسز کے ایکٹ 2017 میں بعض اہم ترامیم کی منظوری دے دی ۔بولان میڈیکل کالج کی سابقہ حثیت بحال ،بی ایم سی کے پرنسپل ،سٹاف اور اس کا ڈینٹل سیکشن صوبائی حکومت کے انتظامی اختیار کے تحت ہونگے۔ بولان میڈیکل کالج آئیندہ 5 سال تک بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز کا جزوی حصہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں