صدارتی نظام کو مسلط کرنے پر ایک پلان کے تحت بحث شروع کی گئی ہے،نواب رئیسانی

کوئٹہ؛سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ آج کل صدارتی نظام کو مسلط کرنے پہ ایک پلان کے تحت بحث شروع کی گئی ہے ایسا لگتا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے ریفرنڈم کروانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی اِکائیوں کو زیادہ اختیارات دیئے جائیں نہ کہ unitary نظام کو رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری مچھلیوں کو بلوچستان اور سندھ کے کوسٹل ایریاز میں چینیوں کو فروخت قابل مذمت ہے گہرے سمندر میں موجود مچھلیوں کے ذخیرے کو ختم کردے گی جو ہمارے ماہی گیروں کی تباہی کا باعث بنے گی لہذا ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کردیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں