لاپتہ افراد کمیشن نے12کیس سنے‘2کے بازیاب ہونے کی تصدیق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں اٹھویں روز کیسزکی سماعت میں بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے، دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نیاٹھویں روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی،،،اٹھویں روز بارہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں چار چار کیسز کا تعلق کچھی اور پنجگور،تین کیچ اور ایککا مستونگ سے تھا،سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی،جن میں سے ایک کا تعلق پنجگور اور ایک کاتعلق کیچ سے ہے،،،،،کمیشن اٹھ روز کی سماعت کے دوران 92لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں 16 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،،جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ انے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے،،کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں