کورونا سے بچاؤ کے لیے ہائیکورٹ کی عمارت سے سپرے مہم کا آغاز

کوئٹہ،کوئٹہ میں کورونا وائرس سے بچا کے لئے ڈس انفکیشن ا سپرے مہم کا آغاز بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت سے کردیا گیا، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارات اور عوامی مقامات پر کورنا وائر س سے بچا کے لئے اسپر ے کیا جائیگا، یہ بات ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے پیر کی شب بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں ڈس انفکیشن سپرے مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیربلدیات بلوچستان کے خصوصی احکامات پر کوئٹہ شہر میں ڈس انفیکشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں بلوچستان ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں، بلوچستان اسمبلی،پولیس اسٹیشنز، سرکاری عمارتوں، شاپنگ مالز، مارکیٹوں میں ہر رات اور علی لصبح ڈس انفیکشن ا سپرے کیا جائے گا یہ ایک احتیاطی تدبیر ہے تا کہ لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س سے بچا کیلئے صوبائی حکومت کے تما م ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اس وقت میڑوپولیٹن کے پاس 210لیٹر سپرے موجود ہے جبکہ مزید سپرے پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں