زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا،الزامات درست نہیں، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کو مکمل طورپر تحفظ فراہم کیا اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر صوبوں کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے پانچ ہزار زائرین کی دیکھ بھال کرنا کسی بھی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے مگر بلوچستان حکومت نے چیلنج کو قبول کیا اور 14 دن تک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اگر 15 دن پہلے دیگر صوبے لے جاتے تو دیگر حکومتیں بھی اسی طرح کرتیں سندھ اورپنجاب کی حکومتوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وقت ملا اور ہمیں کوئی وقت نہیں ملا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جس طرح بلوچستان حکومت پر الزامات لگائے سب سے پہلے 2 کیسز کراچی اور اسلام آباد میں سامنے آئے تفتان سے نہیں آئے جب ایران میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی تو بلوچستان حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے اور تفتان بارڈر پر قرنطینہ سینٹر قائم کر دیئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پہلے آگاہ کیا تھا کہ تفتان ایک پسماندہ علاقہ ہے پورے تفتان میں ایک بی ایچ یو سنٹر ہے بلوچستان حکومت اور پاک فوج نے پانچ ہزار افراد کے لئے جگہ کا بندوبست کیا اور ایک ناممکن سی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے پانچ ہزار سے زائد زائرین کو 14 دن تک رکھا گیا اور ان کی دیکھ بھال کی گئی کسی کو معلوم نہیں تھا کہ کورونا وائرس کون سے زائرین میں ہے اور کس میں نہیں بلوچستان حکومت کی تعریف ہونا چاہئے اگریہی زائرین پہلے ہی دن سندھ اور دیگر صوبوں کو دیئے جاتے تو یہ حکومتیں بھی اسی طرح کرتیں اب جب سندھ اورپنجاب کی حکومتوں کو فریم ٹائم ملا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سینٹر قائم کردیئے گئے تو اب بلوچستان حکومت پر تنقید شروع کردی گئی بلوچستان حکومت کو موقع نہیں ملا تھا پھر بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور آج ہم پر جو تنقید کی جارہی ہے وہ جائز نہیں ہے بلوچستان حکومت پہلے کی طرح اب بھی کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے۔