کوئٹہ میں مزید دو قرنطینہ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر کوئٹہ میں مزید دو قرنطینہ سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں جہاں 15سو سے زائد افراد کے لئے خیمے لگائے جائیں گے جس میں کمبل،خوراک،طبی سہولیات سمیت دیگر سامان فراہم کیا جائے گا پی ڈی ایم اے نے قرنطینہ سینٹرزکی قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت شروع کردئیے ہیں پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایران سرحد کے قریب تفتان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین سمیت دیگر افراد کوکوئٹہ منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلی جام کمال اور صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی خصوصی ہدایت پر کوتفتان سے آنے والے مزید زائرین سمیت دیگر افراد کے لئے کوئٹہ میں مزید دو قرنطینہ سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے عملے کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر زکی قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خیمے،ماسکس،خوراک،بسترے سمیت دیگر سامان پہنچا نے ہدایت کردی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مزید دو قرنطینہ سینٹر کے قیام کے لئے خیمے پہنچانا شروع کردئے آج شام تک 15سو زائد افراد کے لئے قرنطینہ سینٹر میں تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے کوئٹہ میں دو مزید قرنطینہ سینٹر کے قیام سے کوئٹہ میں قرنطینہ سینٹرز کی تعداد تین ہوجائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں