کورونا وائرس، صوبائی حکومت کے اقداما ت کی بدولت جلد اس پر قابو پالینگے،زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقداما ت کی بدولت جلد اس مہلک بیمار ی پر قابو پالینگے کرو نا ایک وباء اور خطرناک ضرورہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے بیماری کی روک تھام میں مدد ملے گی آج چمن اور پاک افغان بارڈر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیکر جہاں وسائل کی ضرورت ہو پہنچائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور یہ بیماری پوری دنیا میں وباء کا شکل اختیار کیاگیا ہے اس پر قابو پانے کیلئے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور خاص کر بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے اقدامات ہورہی ہے اور اللہ کی فضل سے اس پر کنٹرول پانے میں ہم کامیاب ہونگے یہ بیماری ایک مہلک اور خطرناک ضرور ہے لیکن عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا سب سے واحد علاج احتیاطی تدابیر ہے اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں تعاون کیا تو ضرور ہم کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام اور نمٹنے کیلئے چمن کے مختلف علاقوں اور خاص کر پاک افغان بارڈر کا آج دورہ کرونگا اور وہاں پر خود تمام اقداما ت کا جائزہ لونگا جہاں بھی کسی چیز یا وسائل کی ضرورت ہو تو پہنچائینگے عوام اس سلسلے میں افواہ پھیلانے کی بجائے تعاون کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں صوبائی حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے مثبت اثرات سامنے آرہی ہے مزید بھی کامیابی کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام اسے جگہوں پر نہ جائیں جہاں رش ہو بلکہ قبائلی عمائدین بھی تعاون کریں اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں